Al-Hijr 15:41
Verse 41 of 99
قَالَ هٰذَا صِرَاطٌ عَلَیَّ مُسْتَقِیْمٌ ۟
ترجمہ
فرمایا”یہ راستہ ہے جو سیدھا مجھ تک پہنچتا ہے۔
English translation
Allah said: "Here is the path that leads straight to Me.
تفہیم القرآن — حواشی
- 23
ھٰذَا صِرَاطٌ عَلَیَّ مُسْتَقِیْمٌ کے دو معنی ہو سکتے ہیں۔ ایک معنی وہ ہیں جو ہم نے ترجمہ میں بیان کیے ہیں اور دوسرے معنی یہ ہیں کہ ھٰذَا طَرِیْقٌ حَقٌّ عَلَیَّ اَنْ اُرَ اعِیْہٗ ، یعنی یہ بات درست ہے ، میں بھی اس کا پابند رہوں گا۔
