Al-Hijr 15:31
Verse 31 of 99
اِلَّاۤ اِبْلِیْسَ ؕ اَبٰۤی اَنْ یَّكُوْنَ مَعَ السّٰجِدِیْنَ ۟
ترجمہ
سوائے ابلیس کے کہ اُس نے سجدہ کرنے والوں کا ساتھ دینے سے انکار کر دیا۔
English translation
except Iblis; he refused to join those who prostrated.
تفہیم القرآن — حواشی
- 20
تقابل کے لیے سورۂ بقرہ رکوع4، سورہ ٔ نساء، رکوع 18، اور سورۂ اعراف، رکوع2 ، پیشِ نظر رہے۔ نیز ہمارے اُن حواشی پر بھی ایک نگاہ ڈال لی جائے جو اِن مقامات پر لکھے گئے ہیں۔
