Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Al-Hijr 15:26

Verse 26 of 99

وَلَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ مِنْ صَلْصَالٍ مِّنْ حَمَاٍ مَّسْنُوْنٍ ۟ۚ

ترجمہ

ہم نے انسان کو سڑی ہوئی مٹی کے سُوکھے گارے سے بنایا۔

English translation

Surely We brought man into being out of dry ringing clay which was wrought from black mud,

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 17

    یہاں قرآن اِس امر کی صاف تصریح کرتا ہے کہ انسان حیوانی منازل سے ترقی کرتا ہوا بشریت کے حدود میں نہیں آیا ہے ، جیسا کہ نئے دَور کے ڈارونییت سے متاثر مفسرینِ قرآن ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں، بلکہ اُس کی تخلیق کی ابتداء براہِ راست ارضی مادّوں سے ہوئی ہے کی کیفیت کو اللہ تعالیٰ نے  صَلْصَالٍ مِّنْ حَمَأِ ٍ مَّسْنُوْنٍ  کے الفاظ میں بیان فرمایا ہے۔ حَمأ عربی زبان میں ایسی سیاہ کیچڑ کو کہتے ہیں جس کے اندر بُو پیدا ہو چکی ہو ، یا بالفاظِ دیگر خمیر اُٹھ آیا ہو۔ مسنون کے دومعنی ہیں۔ ایک معنی ہیں متغیر، مُنتِن اور املس، یعنی ایسی سڑی ہوئی جس میں سڑنے کی وجہ سے چکنائی پیدا ہو گئی ہو۔ دوسرے معنی میں مصوَّر  اور مصبوب ، یعنی قالب میں ڈھلی ہوئی جس کو ایک خاص صورت دے دی گئی ہو۔ صلصال اُس سوکھے گارے کو کہتے ہیں  جو خشک ہو جانے کے بعد  بجنے گے۔ یہ الفاظ صاف ظاہر کرتے ہیں کہ خمیر اُٹھی ہوئی مٹی کا ایک پُتلا بنایا گیا  تھا جو بننے کے بعد خشک ہوا اور  پھر اس کے اندر رُوح پھونکی گئی۔

Al-Hijr 15:26 — Translation & Tafsir | Read Maududi