Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Al-Hijr 15:25

Verse 25 of 99

وَاِنَّ رَبَّكَ هُوَ یَحْشُرُهُمْ ؕ اِنَّهٗ حَكِیْمٌ عَلِیْمٌ ۟۠

ترجمہ

یقیناً تمہارا رب ان سب کو اکٹھا کرے گا، وہ حکیم بھی ہے اور علیم بھی۔

English translation

Indeed your Lord will gather them all together. Surely He is All-Wise, All-Knowing.

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 16

    یعنی اُس کی حکمت یہ تقاضا کرتی ہے کہ وہ سب کو اکٹھا کرے اور اس کا علم سب پر اس طرح حا وی ہے کہ کوئی  متنفس اُس سے چھوٹ نہیں سکتا ، بلکہ کسی اگلے پچھلے انسان کی خاک کا کوئی ذرّہ بھی اُس سے گم نہیں ہو سکتا ۔ اِس لیے جو شخص حیاتِ اُخروی کو مستبعد سمجھتا ہے وہ خدا کی صِفت حکمت  سے بے خبر ہے ، اور جو شخص حیران ہو کر پوچھتا ہے کہ ” جب مرنے کے بعد ہماری خاک کا ذرّہ ذرّہ منتشر ہو جائے گا تو ہم کیسے دوبارہ پیدا کیے جائیں گے “ وہ خدا کی صفتِ ولم کو نہیں جانتا۔

Al-Hijr 15:25 — Translation & Tafsir | Read Maududi