Al-Hijr 15:1
Verse 1 of 99
الٓرٰ ۫ تِلْكَ اٰیٰتُ الْكِتٰبِ وَقُرْاٰنٍ مُّبِیْنٍ ۟
ترجمہ
ا۔ل۔ر، یہ آیات ہیں کتابِ الہٰی اور قرآن ِ مبین کی۔
English translation
Alif. Lam. Ra'. These are the verses of the Book, and a Clear Qur'an.
تفہیم القرآن — حواشی
- 1
یہ اس سورے کی مختصر تعارفی تمہید ہے جس کے بعد فورًا ہی اصل موضوع پر خطبہ شروع ہو جاتا ہے۔ قرآن کے لیے ”مبین“ کا لفظ صف کے طور پر استعمال ہوا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ آیات اُس قرآن کی ہیں جو اپنا مُدّعا صاف صاف ظاہر کرتا ہے۔
