Ibrahim 14:8
Verse 8 of 52
وَقَالَ مُوْسٰۤی اِنْ تَكْفُرُوْۤا اَنْتُمْ وَمَنْ فِی الْاَرْضِ جَمِیْعًا ۙ فَاِنَّ اللّٰهَ لَغَنِیٌّ حَمِیْدٌ ۟
ترجمہ
اور موسیٰؑ ”اگر تم کُفر کرو اور زمین کے سارے رہنے والے بھی کافر ہو جائیں تو اللہ بے نیاز اور اپنی ذات میں آپ محمود ہے۔“
English translation
Moses said: "Were you to disbelieve - you and all those who live on earth - Allah is still Self-Sufficient, Innately Praiseworthy."
تفہیم القرآن — حواشی
- 13
اس جگہ حضرت موسیٰ اور اُن کی قوم کے معاملہ کی طرف یہ مختصر اشارہ کرنے سے مقصود اہلِ مکہ کو یہ بتانا ہے کہ اللہ جب کسی قوم پراحسان کرتا ہے اور جواب میں وہ قوم نمک حرامی اور سرکشی دکھاتی ہے تو پھر ایسی قوم کو وہ عبرتناک انجام دیکھنا پڑتا ہے جو تمہاری آنکھوں کے سامنے بنی اسرائیل دیکھ رہے ہیں ۔ا ب کیا تم بھی خدا کی نعمت اور اس کے احسان کا جواب کفر انِ نعمت سے دے کر یہی انجام دیکھنا چاہتے ہو؟ یہاں یہ بات واضح رہے کہ اللہ تعالیٰ اپنی جس نعمت کی قدر کر نے کا یہاں قریش سے مطالبہ فرما رہا ہے وہ خصُوصیت کے ساتھ اُس کی یہ نعمت ہے کہ اُس نے محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کو اُن کے درمیان پیدا کیا اور آپ کے ذریعہ سے اُن کے پاس وہ عظیم الشان تعلیم بھیجی جس کے متعلق حضور ؐ بار بار قریش سے فرمایا کرتے تھے کہ کلمۃ واحدۃ تعطو نیھا تملکون بھا العرب و تدین لکم بھا العجم “۔ میر ی ایک بات مان لو، عرب اور عجم سب تمہارے تابع ہوجائیں گے“۔
