Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Ibrahim 14:35

Verse 35 of 52

وَاِذْ قَالَ اِبْرٰهِیْمُ رَبِّ اجْعَلْ هٰذَا الْبَلَدَ اٰمِنًا وَّاجْنُبْنِیْ وَبَنِیَّ اَنْ نَّعْبُدَ الْاَصْنَامَ ۟ؕ

ترجمہ

یاد کرو وہ وقت جب ابراہیم ؑ نے دُعا کی تھیکہ”پروردگار، اِس شہر کو امن کا شہر بنا اور مجھے اور میری اولاد کو بُت پرستی سے بچا

English translation

And call to mind when Abraham prayed: "My Lord! Make this city secure, and keep me and my sons away from worshipping the idols.

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 46

    عام احسانات کا خر کرنے کے بعد اب اُن خاص احسانات کاذکر کیا جا رہا ہے جو اللہ تعالیٰ نے قریش پر کیے تھے اور اس کے ساتھ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ تمہارے باپ ابراہیمؑ نے یہاں لا کر کن تمناؤں کے ساتھ تمہیں بسایا تھا ، اُس کی دعاؤں کے جواب میں کیسے کیسے احسانات ہم نے تم پر کیے، اور اب تم اپنے باپ کی تمناؤں اور اپنے رب کے احسانات کا جواب کن گمراہیوں اور بداعمالیوں سے دے رہے ہو۔

  2. 47

    یعنی مکہ۔

Ibrahim 14:35 — Translation & Tafsir | Read Maududi