Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Ibrahim 14:31

Verse 31 of 52

قُلْ لِّعِبَادِیَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا یُقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَیُنْفِقُوْا مِمَّا رَزَقْنٰهُمْ سِرًّا وَّعَلَانِیَةً مِّنْ قَبْلِ اَنْ یَّاْتِیَ یَوْمٌ لَّا بَیْعٌ فِیْهِ وَلَا خِلٰلٌ ۟

ترجمہ

اے نبی ؐ ، میرے جو بندے ایمان لائے ہیں اُن سے کہہ دو کہ نماز قائم کریں اور جو کچھ ہم نے انہیں دیا ہے اُس میں سے کھُلے اور چھُپے(راہِ خیرمیں)خرچ کریں قبل اِس کے کہ وہ دن آئے جس میں نہ خرید و فروخت ہو گی اور نہ دوست نوازی ہو سکے گی۔

English translation

(O Prophet), tell those of My servants who believe that they should establish Prayer and spend out of what We have provided them with, both secretly and openly, before there arrives the Day when there will be no bargaining, nor any mutual befriending.

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 41

    مطلب یہ ہے کہ اہلِ ایمان کی روش کفار کی  روش سے مختلف ہونی چاہیے۔ وہ تو کافر ِ نعمت ہیں۔ انہیں شکر گزار ہونا چاہیے اور اس شکر گزاری کی عملی صورت یہ ہے کہ نماز قائم کریں اور خدا کی راہ میں اپنے مال خرچ کریں۔

  2. 42

    یعنی نہ تو  وہاں کچھ دے دلا کر ہی نجات خریدی جا سکے گی اور نہ کسی کی دوستی  کام آئے گی کہ وہ تمہیں خدا کی پکڑ سے بچالے۔

Ibrahim 14:31 — Translation & Tafsir | Read Maududi