Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Ar-Ra'd 13:41

Verse 41 of 43

اَوَلَمْ یَرَوْا اَنَّا نَاْتِی الْاَرْضَ نَنْقُصُهَا مِنْ اَطْرَافِهَا ؕ وَاللّٰهُ یَحْكُمُ لَا مُعَقِّبَ لِحُكْمِهٖ ؕ وَهُوَ سَرِیْعُ الْحِسَابِ ۟

ترجمہ

کیا یہ لوگ دیکھتے نہیں ہیں کہ ہم اِس سرزمین پر چلے آرہے ہیں اور اس کا دائرہ ہر طرف سے تنگ کرتے چلے آرہے ہیں؟ اللہ حکومت کر رہا ہے، کوئی اس کے فیصلوں پر نظرثانی کرنے والا نہیں ہے، اور حساب لیتے کچھ دیر نہیں لگتی

English translation

Do they not see that We are advancing in the land, diminishing it by its borders on all sides? Allah judges, and no one has the power to reverse His judgement. He is swift in reckoning.

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 60

    یعنی کیا تمہارے مخلافین کو نظر نہیں آ رہا ہے کہ اسلام  کا اثر سرزمینِ عرب کے گوشے گوشے میں پھیلتا جا رہا ہے  اور چاروں طرف سے اِن پر حلقہ  تنگ ہوتا چلا جاتا ہے؟ یہ اِن کی شامت کے آثار  نہیں ہیں تو کیا ہیں؟ اللہ تعالیٰ کا یہ فرمانا کہ ”ہم اس سرزمین پر چلے آرہے ہیں“ ایک نہایت لطیف اندازِ بیان ہے۔ کیونکہ دعوتِ حق اللہ کی طرف سے ہوتی ہے  اور اللہ اس کے پیش کرنے والوں کےساتھ ہوتا ہے  ، اس لیے کسی سرزمین میں اس دعوت کے پھیلنے کو اللہ تعالیٰ یوں تعبیر  فرماتا ہے کہ ہم خود اس  سرزمین میں بڑھے چلے آرہے ہیں۔

Ar-Ra'd 13:41 — Translation & Tafsir | Read Maududi