Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Ar-Ra'd 13:36

Verse 36 of 43

وَالَّذِیْنَ اٰتَیْنٰهُمُ الْكِتٰبَ یَفْرَحُوْنَ بِمَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْكَ وَمِنَ الْاَحْزَابِ مَنْ یُّنْكِرُ بَعْضَهٗ ؕ قُلْ اِنَّمَاۤ اُمِرْتُ اَنْ اَعْبُدَ اللّٰهَ وَلَاۤ اُشْرِكَ بِهٖ ؕ اِلَیْهِ اَدْعُوْا وَاِلَیْهِ مَاٰبِ ۟

ترجمہ

اے نبی ؐ ، جن لوگوں کو ہم نے پہلے کتاب دی تھی وہ اِس کتاب سے جو ہم نے تم پر نازل کی ہے ، خوش ہیں اور مختلف گروہوں میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اس کی بعض باتوں کو نہیں مانتے۔ تم صاف کہہ دو کہ”مجھے تو صرف اللہ کی بندگی کا حکم دیا گیا ہے اور اس سے منع کیا گیا ہے کہ کسی کو اس کے ساتھ شریک ٹھہراوٴں۔ لہٰذا میں اسی کی طرف دعوت دیتا ہوں اور اسی کی طرف میرا رجُوع ہے۔“

English translation

Those upon whom We bestowed the Scriptures earlier rejoice at the Book revealed to you, while there are also some among different groups that reject part of it. Tell them: "I have only been commanded to serve Allah and not to associate anyone with Him. To Him do I call, and to Him is my return."

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 55

    یہ ایک خاص بات کا جواب ہے جو اُس وقت  مخالفین کی طرف سے کہی جا رہی تھی۔ وہ کہتے تھے کہ اگر صاحب واقعی وہی تعلیم لے کر آئے ہیں جو پچھلے انبیاء لائے تھے  جیسا کہ اِن کا دعویٰ ہے ، تو آخر کیا بات ہے کہ یہود و نصاریٰ ، جو پچھلے انبیاء کے پیرو ہیں ، آگے بڑھ کر اِن کا استقبال نہیں کرتے۔ اِس پر فرمایا جارہا ہے کہ اُن میں سے بعض لوگ اِ س پر خوش ہیں  اور بعض ناراض، مگر اے نبی، خواہ کوئی خوش ہو یا ناراض،  تم صاف کہہ دو کہ مجھے تو خدا کی طرف سے یہ تعلیم دی گئی ہے  اور میں بہر حال اِسی کی پیروی کروں گا۔

Ar-Ra'd 13:36 — Translation & Tafsir | Read Maududi