Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Yusuf 12:83

Verse 83 of 111

قَالَ بَلْ سَوَّلَتْ لَكُمْ اَنْفُسُكُمْ اَمْرًا ؕ فَصَبْرٌ جَمِیْلٌ ؕ عَسَی اللّٰهُ اَنْ یَّاْتِیَنِیْ بِهِمْ جَمِیْعًا ؕ اِنَّهٗ هُوَ الْعَلِیْمُ الْحَكِیْمُ ۟

ترجمہ

باپ نے یہ داستان سُن کر کہا”دراصل تمہارے نفس نے تمہارے لیے ایک اور بڑی بات کو سہل بنا دیا۔ اچھا، اس پر بھی صبر کروں گا اور بخوبی کروں گا۔ کیا بعید ہے کہ اللہ ان سب کو مجھ سے لا ملائے، وہ سب کچھ جانتا ہے اور اُس کے سب کا م حکمت پر مبنی ہیں۔“

English translation

The father heard the narration and said: "(All that is untrue). But your souls have made it easy for you to engage in a heinous act. So, I will be graciously patient even at this. Allah may well bring them all back to me. He is All-Knowing, All-Wise."

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 66

    یعنی تمہارے نزدیک یہ باور کر لینا بہت آسان ہے کہ میرا بیٹا ، جس کے حسنِ سیرت سے میں خوب واقف ہوں، ایک پیالے کی چوری  کا مرتکب ہو سکتا ہے۔ پہلے تمہارے لیے اپنے ایک بھائی کو جان بوجھ کر گم کر دینا اور اس کے قمیص پر جھوٹا  خون  لگا کر آنا بہت آسان کام ہو  گیا تھا۔ اب ایک دوسرے بھائی کو واقعی چور مان لینا اور مجھے آکر اس کی خبر دینا بھی ویسا ہی آسان ہو گیا۔

Yusuf 12:83 — Translation & Tafsir | Read Maududi