Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Yusuf 12:111

Verse 111 of 111

لَقَدْ كَانَ فِیْ قَصَصِهِمْ عِبْرَةٌ لِّاُولِی الْاَلْبَابِ ؕ مَا كَانَ حَدِیْثًا یُّفْتَرٰی وَلٰكِنْ تَصْدِیْقَ الَّذِیْ بَیْنَ یَدَیْهِ وَتَفْصِیْلَ كُلِّ شَیْءٍ وَّهُدًی وَّرَحْمَةً لِّقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ ۟۠

ترجمہ

اگلے لوگوں کے ان قصّوں میں عقل و ہوش رکھنے والوں کے لیے عبرت ہے۔ یہ جو کچھ قرآن میں بیان کیا جا رہا ہے یہ بناوٹی باتیں نہیں ہیں بلکہ جو کتابیں اس سے پہلے آئی ہوئی ہیں انہی کی تصدیق ہے اور ہر چیز کی تفصیل اور ایمان لانے والوں کے لیے ہدایت اور رحمت۔

English translation

Certainly in the stories of the bygone people there is a lesson for people of understanding. What is being narrated in the Qur'an is no fabrication; it is rather confirmation of the Books that preceded it, and a detailed exposition of everything, and a guidance and mercy for people of faith.

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 82

    یعنی ہر اُس چیز کی تفصیل جو انسان کی ہدایت و رہنمائی کے لیے ضروری ہے ۔ بعض لوگ ”ہر چیز کی تفصیل“ سے مراد خواہ مخوا ہ دنیا بھر کی چیزوں کی تفصیل لے لیتے ہیں اور پھر ان کو یہ پریشانی پیش آتی ہے کہ قرآن میں جنگلات اور طب اور ریاضی اور دوسرے  علوم و فنون کے متعلق کوئی تصیل نہیں ملتی۔

Yusuf 12:111 — Translation & Tafsir | Read Maududi