Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Hud 11:73

Verse 73 of 123

قَالُوْۤا اَتَعْجَبِیْنَ مِنْ اَمْرِ اللّٰهِ رَحْمَتُ اللّٰهِ وَبَرَكٰتُهٗ عَلَیْكُمْ اَهْلَ الْبَیْتِ ؕ اِنَّهٗ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ ۟

ترجمہ

فرشتوں نے کہا”اللہ کے حکم پر تعجب کرتی ہو؟ ابراہیم ؑ کے گھر والو ، تم لوگوں پر تو اللہ کی رحمت اور اُس کی برکتیں ہیں، اور یقیناً اللہ نہایت قابلِ تعریف اور بڑی شان والا ہے۔“

English translation

They said: 'Do you wonder at Allah's decree? Allah's mercy and His blessings be upon you, O people of the house. Surely, He is Praiseworthy, Glorious.'

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 81

    مطلب یہ ہے کہ اگر چہ عادۃً اس عمر میں انسان کے ہاں اولاد نہیں ہوا کرتی، لیکن اللہ کی قدرت سے ایسا ہونا کچھ بعد  بھی نہیں ہے۔ اور جب کہ یہ خوشخبری تم کو اللہ کی طرف سے دی جارہی ہے تو کوئی وجہ نہیں کہ تم جیسی ایک مومنہ اس پر تعجب کرے۔

Hud 11:73 — Translation & Tafsir | Read Maududi