Hud 11:72
Verse 72 of 123
قَالَتْ یٰوَیْلَتٰۤی ءَاَلِدُ وَاَنَا عَجُوْزٌ وَّهٰذَا بَعْلِیْ شَیْخًا ؕ اِنَّ هٰذَا لَشَیْءٌ عَجِیْبٌ ۟
ترجمہ
وہ بولی ”ہا ئے میری کم بختی! کیا اب میرے ہاں اولاد ہوگی جبکہ میں بڑھیا پُھونس ہو گئی اور یہ میرے میاں بھی بُوڑھے ہو چکے؟یہ تو بڑے عجیب بات ہے۔“
English translation
She said: 'Woe is me! Shall I bear a child now that I am an old woman and my husband is well advanced in years. This is indeed strange!'
تفہیم القرآن — حواشی
- 79
اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ حضرت سارہ فی الواقع اس پر خوش ہونے کے بجائے الٹی اس کو کم بختی سمجھتی تھیں۔ بلکہ دراصل یہ اس قسم کے الفاظ میں سے ہے جو عورتیں بالعموم تعجب کے مواقع پر بولا کرتی ہیں اور جن سے لغوی معنی مراد نہیں ہوتے بلکہ محض اظہارِ تعجب مقصود ہوتا ہے۔
- 80
بائیبل سےمعلوم ہوتا ہے کہ حضرت ابراہیمؑ کی عمر اس وقت 1۰۰ برس اور حضرت سارہ کی عمر 9۰ برس کی تھی۔
