Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Hud 11:56

Verse 56 of 123

اِنِّیْ تَوَكَّلْتُ عَلَی اللّٰهِ رَبِّیْ وَرَبِّكُمْ ؕ مَا مِنْ دَآبَّةٍ اِلَّا هُوَ اٰخِذٌ بِنَاصِیَتِهَا ؕ اِنَّ رَبِّیْ عَلٰی صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ ۟

ترجمہ

میرا بھروسہ اللہ پر ہے جو میرا ربّ بھی ہے اور تمہارا ربّ بھی۔ کوئی جاندار ایسا نہیں جس کی چوٹی اس کے ہاتھ میں نہ ہو۔ بے شک میرا ربّ سیدھی راہ پر ہے۔

English translation

I have put my trust in Allah, Who is my Lord and your Lord. There is no moving creature which He does not hold by its forelock. Surely, My Lord is on the straight path.

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 63

    یعنی وہ جو کچھ کرتا ہے صحیح کرتا ہے ۔ اس کا ہر کام سیدھا ہے۔ اس کے ہاں اندھیر نگری نہیں ہے بلکہ وہ سراسر حق اور عدل کے ساتھ خدائی کر رہا ہے۔ یہ کسی طرح ممکن نہیں ہے کہ تم گمراہ و بدکار ہو اور پھر فلاح پاؤ ، اور میں  راستباز و نیکو کار ہوں اور پھر ٹوٹے میں رہوں۔

Hud 11:56 — Translation & Tafsir | Read Maududi