Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Hud 11:54

Verse 54 of 123

اِنْ نَّقُوْلُ اِلَّا اعْتَرٰىكَ بَعْضُ اٰلِهَتِنَا بِسُوْٓءٍ ؕ قَالَ اِنِّیْۤ اُشْهِدُ اللّٰهَ وَاشْهَدُوْۤا اَنِّیْ بَرِیْٓءٌ مِّمَّا تُشْرِكُوْنَ ۟ۙ

ترجمہ

ہم تو یہ سمجھتے ہیں کہ تیرے اُوپر ہمارے معبودوں میں سے کسی کی مار پڑگئی ہے۔“ہُود ؑ نے کہا”میں اللہ کی شہادت پیش کرتا ہوں۔ اور تم گواہ رہو کہ یہ جو اللہ کے سوا دُوسروں کو تم نے خدائی میں شریک ٹھہرا رکھا ہے اس سے میں بیزار ہوں۔

English translation

All we can say is that some god of ours has afflicted you with evil. .Hud said: 'Indeed I take Allah as my witness, and you too to be my witnesses that I have nothing to do with your associating with Allah

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 59

    یعنی تُو نے کسی دیوی یا دیوتا یا کسی حضرت کے آستانے پر کچھ گستاخی کی ہوگی، اسی کا خمیازہ ہے  جو تُو بھگت رہا ہے کہ بہکی بہکی  باتیں کرنے لگا ہے اور وہی بستیاں جن میں کل تُو عزت کے ساتھ رہتا تھا آج وہاں گالیوں اور پتھروں  سے تیری تواضع ہو رہی ہے۔

  2. 60

    یعنی تم کہتے ہو کہ میں کوئی شہادت لے کہ نہیں آیا، حالانکہ چھوٹی چھوٹی شہادتیں پیش کرنے کے بجائے میں تو سب سے بڑی شہادت  اس خدائی کی پیش کر رہا ہوں  جو اپنی ساری خدائی کے ساتھ کائنات ہستی کے ہر گوشے  اور ہر جلوے میں اس بات کی گواہی دے رہا ہے کہ جو حقیقتیں میں نے تم سے بیان کی ہیں وہ سراسر حق ہیں ، ان میں جھوٹ کا کوئی شائبہ تک نہیں اور جو تصورات تم نے قائم کر رکھے ہیں وہ بالکل افترا ہیں، سچائی ان میں ذرہ برابر بھی نہیں۔

  3. 61

    یہ  ان کی اس بات کا جواب ہے کہ تیرے کہنے سے ہم اپنے معبودوں کو چھوڑنے پر تیار نہیں ہیں۔ فرمایا میرا بھی  یہ فیصلہ سُن رکھو کہ تمہارے اِن معبودوں سے میں قطعی بیزار ہوں۔

Hud 11:54 — Translation & Tafsir | Read Maududi