Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Hud 11:19

Verse 19 of 123

الَّذِیْنَ یَصُدُّوْنَ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَیَبْغُوْنَهَا عِوَجًا ؕ وَهُمْ بِالْاٰخِرَةِ هُمْ كٰفِرُوْنَ ۟

ترجمہ

اُن ظالموں پر جو خُدا کے راستے سے لوگوں کو روکتے ہیں، اُس کے راستے کو ٹیڑھا کرنا چاہتے ہیں اور آخرت کا انکار کرتے ہیں۔۔۔۔

English translation

upon those who bar people from the way of Allah, and seek in it crookedness, and disbelieve in the Hereafter.

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 22

    یہ جملۂ معترضہ ہے کہ جن ظالموں پر وہاں خدا کی لعنت کا اعلان ہو گا وہ وہی لوگ ہوں گے جو آج دنیا میں یہ حرکات کر رہے ہیں۔

  2. 23

    یعنی وہ اس سیدھی راہ کو جوان کے سامنے پیش کی جارہی ہے پسند نہیں کرتے اور چاہتے ہیں کہ یہ راہ کچھ ان کی خواہشات  نفس اور ان کے جاہلانہ تعصّبات اور ان کے اوہام  و تخیلات کے مطابق ٹیڑھی ہو جائے تو وہ اسے قبول کریں۔

  3. 24

    یہ پھر عالمِ آخرت کا بیان ہے۔

Hud 11:19 — Translation & Tafsir | Read Maududi