Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Hud 11:114

Verse 114 of 123

وَاَقِمِ الصَّلٰوةَ طَرَفَیِ النَّهَارِ وَزُلَفًا مِّنَ الَّیْلِ ؕ اِنَّ الْحَسَنٰتِ یُذْهِبْنَ السَّیِّاٰتِ ؕ ذٰلِكَ ذِكْرٰی لِلذّٰكِرِیْنَ ۟ۚ

ترجمہ

اور دیکھو، نماز قائم کرو دن کے دونوں سروں پر اور کچھ رات گزرنے پر۔ در حقیقت نیکیاں برائیوں کو دور کردیتی ہیں، یہ ایک یاد دہانی ہے ان لوگوں کے لئے جو خدا کو یاد رکھنے والے ہیں۔

English translation

And establish the Prayer at the two ends of the day and in the first hours of the night. Indeed the good deeds drive away the evil deeds. This is a Reminder to those who are mindful of Allah.

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 112

    دن کے دونوں سروں پر سے مراد  صبح اور مغرب ہے ، اور کچھ رات گزرنے پر سے مراد عشا کا وقت ہے ۔اس سے معلوم ہوا کہ یہ ارشاد اس زمانے کا ہے جب  نماز کے لیے ابھی پانچ وقت مقرر نہیں کیے گئے تھے۔ معراج کا واقعہ اس کے بعد پیش آیا جس میں پنج وقتہ نماز فرض ہوئی۔ (تشریح کے لیے ملاحظہ ہو بنی اسرائیل، حاشیہ 95 ۔ طٰہٰ حاشیہ 111 ۔ الروم، حاشیہ 24)۔

  2. 113

    یعنی جو برائیاں دنیا میں پھیلی ہوئی ہیں اور جو برائیاں تمہارے ساتھ اس دعوت حق کی دشمنی میں کی جارہی ہیں ان سب کو دفع کرنے کا اصلی طریقہ یہ ہے کہ تم خود زیادہ سے زیادہ نیک بنو اور اپنی نیکی سے اِس بدی کو شکست دو، اور تم کو نیک بنانے کا بہترین ذریعہ یہ نماز ہے جو خدا کی یاد کو تازہ  کرتی  رہے گی اور اس کی اطاعت سے ، تم بدی کے اِس منظم طوفان کا نہ صرف مقابلہ کر سکو گے بلکہ اسے دفع کر کے دنیا میں عملًا خیر و صلاح کا نظام بھی قائم کر سکو گے ۔ (تشریح کے لیے ملاحظہ ہو العنکبوت حواشی 77  تا 79)۔

Hud 11:114 — Translation & Tafsir | Read Maududi