Hud 11:1
Verse 1 of 123
الٓرٰ ۫ كِتٰبٌ اُحْكِمَتْ اٰیٰتُهٗ ثُمَّ فُصِّلَتْ مِنْ لَّدُنْ حَكِیْمٍ خَبِیْرٍ ۟ۙ
ترجمہ
ا ل ر۔ فرمان ہے ، جس کی آیتیں پُختہ اور مفصّل ارشا د ہوئی ہیں، ایک دانا اور با خبر ہستی کی طرف سے
English translation
Alif. Lam. Ra. This is a Divine Command whose contents have been made firm and set forth in detail from One Who is All-Wise, All-Aware
تفہیم القرآن — حواشی
- 1
”کتاب“ کا ترجمہ یہاں اندازِ بیان کی مناسبت سے ”فرمان“ کیا گیا ہے۔ عربی زبان میں یہ لفظ کتاب اور نوشتے ہی کے معنی میں نہیں آتا بلکہ حکم اور فرمان شاہی کے معنی میں بھی آتا ہے اور خود قرآن میں متعدد مواقع پر یہ لفظ اسی معنی میں مُستعمل ہوا ہے۔
- 2
یعنی اس فرمان میں جو باتیں بیان کی گئی ہیں وہ پکی اور اَٹل ہیں ۔ خوب جچی تُلی ہیں۔ نِری لفاظی نہیں ہے ۔ خطابت کی ساحری اور تخیل کی شاعری نہیں ہے۔ ٹھیک ٹھیک حقیقت بیان کی گئی ہے اور اس کا ایک لفظ بھی ایسا نہیں جو حقیقت سے کم یا زیادہ ہو۔ پھر یہ آیتیں مفصل بھی ہیں، ان میں ایک ایک بات کھول کھول کر واضح طریقے سے ارشاد ہوئی ہے۔ بیان الجھا ہوا، گنجلک اور مبہم نہیں ہے۔ ہر بات کو الگ الگ ، صاف صاف سمجھا کر بتایا گیا ہے۔
