Quraysh 106:2
Verse 2 of 4
اٖلٰفِهِمْ رِحْلَةَ الشِّتَآءِ وَالصَّیْفِ ۟ۚ
ترجمہ
(یعنی) جاڑے اور گرمی کے سفروں سے مانوس،
English translation
accustomed to the journey of winter and summer,
تفہیم القرآن — حواشی
- 2
گرمی اور جاڑے کے سفروں سے مراد یہ ہے کہ گرمی کے زمانے میں قریش کے تجارتی سفر شام و فلسطین کی طرف ہوتے تھے، کیونکہ وہ ٹھنڈے علاقے ہیں، اور جاڑے کے زمانے میں وہ جنوب عرب کی طرف ہوتے تھے، کیونکہ وہ گرم علاقے ہیں۔
