Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Al-Fil 105:5

Verse 5 of 5

فَجَعَلَهُمْ كَعَصْفٍ مَّاْكُوْلٍ ۟۠

ترجمہ

پھر اُن کا یہ حال کر دیا  جیسے جانوروں کا کھایا ہوا بھوسا۔

English translation

and made them like straw eaten up (by cattle).

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 7

    اصل الفاظ ہیں کَعَصْفٍ مَّاْکُوْلٍ۔ عَصْف کا لفظ سُورۂ رحمان آیت 12 میں آیا ہے: ذُوالْعَصْفِ وَ الرَّیْحَانِ، ”اور غلّہ بھُوسے اور دانے والا“۔ اس سے معلوم ہوا کہ عَصْف کے معنی اُس چھلکے کے ہیں جو غلّے کے دانوں پر ہوتا ہے اور جسے کسان دانے نکال کر پھینک دیتے ہیں ، پھر جانور اُسے کھاتے  بھی ہیں، اورکچھ ان کے چَبانے کے دوران میں گِرتا بھی جاتا ہے، اور کچھ ان کے پاؤں تلے روندا بھی جاتا ہے۔

Al-Fil 105:5 — Translation & Tafsir | Read Maududi