Al-Humazah 104:3
Verse 3 of 9
یَحْسَبُ اَنَّ مَالَهٗۤ اَخْلَدَهٗ ۟ۚ
ترجمہ
وہ سمجھتا ہے کہ اُس کا مال ہمیشہ اُس کے پاس رہے گا۔
English translation
He thinks that his wealth will immortalise him forever.
تفہیم القرآن — حواشی
- 3
دوسرے معنی یہ بھی ہوسکتے ہیں کہ وہ سمجھتا ہے کہ اُس کا مال اُسے حیاتِ جاوداں بخش دے گا ، یعنی دولت جمع کرنے اور اُسے گِن گِن کر رکھنے میں وہ ایسا منہمِک ہے کہ اُسے اپنی موت یا د نہیں رہی ہے اور اُسے کبھی یہ خیال بھی نہیں آتا کہ ایک وقت اُس کو یہ سب کچھ چھوڑ کر خالی ہاتھ دنیا سے رخصت ہو جانا پڑے گا۔
